وادی گریز میں اردو فورم کا قیام۔۔۔۔۔۔مورخہ 27 اگست 2023 بروز اتوار وادئ گریز کی تاریخ میں پہلی بار ایک اردو ادبی پروگرام گریز کے معروف سماجی کارکن سہیل شاہین لون کے ہوٹل گریز ایکو لوج ( Gurez Eco Lodge )بڈون گریز میں منعقد کیا گیا۔ جس میں وادی کشمیر سے تشریف لائے ہوئے مہمانان گرامی جن میں عالمی شہرت یافتہ افسانہ نگار و نقاد ڈاکٹر ریاض توحیدی کشمیری' ڈاکٹر فیض قاضی آبادی اور راجہ شبیر احمد کے علاؤہ بنارس اتر پردیش سے تشریف لائے ہوئے مہمان تحریکِ ادب رسالے کے مدیر ڈاکٹر جاوید انور شامل ہیں۔ پروگرام میںوادی گریز سے تعلق رکھنے والے کئی اساتذہ ' ادباء اور شعراء نے شرکت فرمائی اور وہاں پر اردو کی بقاء اور فروغ کے لئے فورم کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔ جن میں اشفاق انجم سامون، الطاف حسین خان ، عبدالحمید غریق ، امان وافق، محمد سلیمان لون، شاد شوکت وغیرہ موجود رہے۔ مہمانان اور مقامی محبان اردو کے آپسی صلح مشورہ کے بعد متفقہ طور پر وادئ گریز کے محبانِ اردو کی دیرینہ خواہش کو پوری کرتے ہوئے اردو زبان و ادب کے فروغ کے پیش نظر "گلشنِ ادب اردو فورم وادئ گریز " کے نام سے ایک غیر سیاسی ادبی فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ فورم کو احسن طریقے سے چلانے کے لئے وادی گریز کی معروف شخصیت اور مدرس فرید عاجز صاحب( سرپرست) ، شاہنواز ساموں ( صدر)اشفاق انجم سامون (نائب صدر) عبدالحمید غریق (جنرل سکریٹری)خزانچی (الطاف عشرت) آرگنائزر (محمد یاسین شیخ) پبلسٹی سکریٹری (بلال احمد شیخ) میڈیا انچارج( امان وافق) کو ذمہ داریاں سونپی گئیں۔فورم کے انعقاد پر وادی گریز کے بیشترقلمکاروں نے مہمانان کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اردو زبان و ادب کی شمع روشن کرنے کے لئے گریز جیسے دور افتادہ سرحدی علاقے کا اتنا کٹھن اور طویل سفر خندہ پیشانی سے طے کیا اور فورم کی بنیاد رکھنے میں اپنی وسیع النظری اور نیک نیتی کا ثبوت پیش کیا ۔ اور فورم کو چلانے کے لئے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔گلشنِ ادب اردو فورم گُریز کے قیام کے موقع میں گریز کے تمام محبان اردو کو دل عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس فورم کے قیام سے گریز کے قلمکاروں ایک بہترین پلیٹ فارم ملے گا۔ جس کے ذریعے آپ کا نام اور کام دنیا کے کونے کونے تک پہنچ جائے گا۔اس فورم کے انعقاد کے لئے طویل سفر کی کوفت برداشت کر کے تشریف لائے ہوئے مہمانان گرامی جن میں ڈاکٹر جاوید انور، ڈاکٹر ریاض توحیدی، ڈاکٹر فیض قاضی آبادی اور ڈاکٹر راجہ شبیر احمد اصل مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی کاوشوں سے یہ تاریخ ساز قدم اٹھایا گیا۔ اردو زبان کی مخلصانہ اور بے لوث خدمات کے لئے ان حضرات کا نام ہمیشہ سے سر ورق رہا ہے۔ آپ حضرات کے ہی زریں مشورے اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس فورم کو فعال اور متحرک رکھنے کے لئے گریز سے تعلق رکھنے والے قلمکاروں کو مختلف منصبوں پر تقرر کیا گیا۔جن میں فروم کے لئے سرپرست جناب شاہنواز آحمد سامون،صدر جناب فرید عاجز، نائب صدر اشفاق انجم سامون، سکریٹری عبدالحمید غریق اور میڈیا پرسن امان وافق متفقہ رائے سے منتخب کیا گیا۔ میں ان تمام حضرات کو وادی گریز کی اردو نسل کی طرف سے دل سے مبارک پیش کرتا ہوں۔ اور امید کرتا ہوں کہ یہ فورم اردو کے تئیں اپنی قابلیت اور لیاقت کے علاؤہ اخلاص سے اپنے فرائضِ تخلیقات سے اردو نسل کو فیضیاب کریں گے ۔منصبی انجام دینے کے لئے پیش پیش رہیں گے ساتھ ہی اردو زبان اپنی تخلیقات سے اردو نسل کو فیضیاب کریں گے ۔
اشفاق انجم سامون
نائیب صدر
گلشن ادب فورم